آپ کے تصدیقی کوڈ سے لاگ ان کرنے کے بعد قابل اعتماد ڈیوائسز کو آپ کے اکاؤنٹ میں شامل کیا جاتا ہے— یہ آپ کے باقاعدگی سے استعمال ہونے والی ڈیوائسز اور براؤزرز سے لاگ ان کرنے کو آسان بنا کر آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔
میں قابل اعتماد ڈیوائس کیسے شامل کروں؟
ہمیں نئی ڈیوائس یا براؤزر سے لاگ ان کا پتہ لگنے پر آپ کو تصدیقی کوڈ کی حامل ای میل موصول ہو گی — لاگ ان کرنا مکمل کرنے کے لیے آپ کو کوڈ درج کرنے کی ضرورت ہو گی۔
تصدیق ہونے پر، ڈیوائس یا براؤزر کو آپ کی قابل اعتماد ڈیوائسز کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔
میں قابل اعتماد ڈیوائسز کی پڑتال اور ان کا نظم کیسے کر سکتا ہوں؟
آپ اکاؤنٹ کی ترتیبات سے اپنی قابل اعتماد ڈیوائسز کا جائزہ لے سکتے اور ان کا نظم کر سکتے ہیں — پروفائل > قابل اعتماد ڈیوائسز پر جائیں۔
اگر آپ کو ایسی ڈیوائس نظر آئے جسے آپ نہیں پہچانتے یا مزید استعمال نہیں کرتے، تو آپ اسے ہٹا سکتے ہیں۔ اگر آپ اس ڈیوائس یا براؤزر سے دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو آپ کو نیا تصدیقی کوڈ درج کرنے کی ضرورت ہو گی۔
اگر مجھے مشکوک سرگرمی نظر آئے تو مجھے کیا کرنا چاہیئے؟
اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ پر غیر معمولی سرگرمی نظر آئے، جیسے کہ ناقابل شناخت خریداریاں یا آپ کی ترتیبات میں تبدیلیاں، تو ہم تجویز دیتے ہیں کہ آپ اپنا پاس ورڈ فوری طور پر ری سیٹ کریں۔
اگر آپ کو معاونت سے رابطہ کرنے کی ضرورت پیش آئے، تو ہم آپ کا اکاؤنٹ محفوظ کرنے اور مزید تفتیش کرنے میں مدد کے لیے اضافی معلومات دریافت کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے مزید کوئی سوالات ہیں، تو براہ کرم بلا جھجک ہم سے رابطہ کریں — ہم 24/7 دستیاب ہیں اور مدد کر کے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔