تاثر

بطور عالمی تنظیم، Airalo نے صحت، تحفظ، استحکام، اوردیگر کی فلاح و بہبود کو پروموٹ کرنے کی غرض سے کئی اقدامات میں سرمایہ کاری کی ہے۔

عالمی مساوات کئی اشکال میں ظاہر ہوتی ہے۔ ہماری تیظم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ، ہم زمین پر موجود ہر فرد کو عالمی رابطہ فراہم کریں۔ آپ کے پاس کوئی بھی ٹیکنالوجی موجود ہو اور آپ جہاں بھی ہوں، ہمارا ہدف ہر کسی کو مربوط رکھنا ہے۔ ٹیکنالوجی کو اس کی مکمل استعداد کے ساتھ استعمال کرنے کی خود مختاری اور آزادی ہمارے مزید مربوط ہونے کی وجہ سے آہستہ روی سے ترجیح سے ضرورت میں تبدیل ہو گئی ہے۔

جیسے کہ ہم ڈیجیٹل مستقبل کی طرف گامزن ہیں، ہم پلاسٹک کی ضرورت کو کم کرنے اور روایتی SIM کارڈز سے فضلے کے ماحول دوست اور جدید حل کو پروموٹ کرنا جاری رکھیں گے۔

جن اقدامات کی ہم قیادت کر رہے ہیں وہ درج ذیل ہیں: 

تاثر

ریلیف

عالمی رابطے کے لیے تفویض کردہ کمپنی کے طور پر، ہم ہمیشہ اپنے ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے کو استعمال کرنے اور جہاں ضرورت ہو رابطہ فراہم کرنے کے لیے شراکت داریوں کو استعمال کرنے کے طریقے تلاش کرتا ہے۔

ہم درج ذیل کے لیے ڈیٹا سروسز فراہم کرتے ہیں:

ریلیف
یوکرین

Help Ukraine Connect فنڈ، 2022

Airalo ٹیم نے جنگ سے بے گھر ہونے والے لاکھوں یوکرینی افراد کی معاونت کے لیے Help Ukraine Connect فنڈ کو سیٹ اپ کیا ہے۔ ان مشکل اوقات کے دوران اکٹھے کیے گئے فنڈز براہ راست ڈیٹا تک رسائی کے ضرورت مند یوکرینی افراد کو جاتے ہیں۔

میانمار

میانمار میں شہری بدامنی، 2021

میانمار میں شہری بدامنی اور جھگڑوں کے دوران، ٹیلی کام کی قلیل دستیابی کی وجہ سے، اکثر شہری SIM کے ضروری ذرائع تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر تھے۔ خوش قسمتی سے، Airalo کی eSIM سروسز تب بھی چل رہی تھیں۔ ہم فوری طور پر خطے میں ڈیٹا کا نمایاں حل بن گئے۔ میانمار کو باقی دنیا سے مربوط رکھنے کے لیے Airalo نے وقت، پیسہ، اور ذرائع وقف کیے۔

آسٹریلیا

آسٹریلیا کی جنگل کی آگ، 2020

Airalo ٹیم نے آسٹریلیا کی eSIM کی فروخت کی آمدنیوں کا حامل ریلیف فنڈ تخلیق کرنے کی تیاری کی ہے، جو آسٹریلیا کے جنگلات کی آگ کے المناک قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے افراد کو جائیں گی۔

تعلیم

Airalo بچوں کے لیے فنڈ چلڈرن انٹرنیشنل، غیر منفع بخش عالمی چائلڈ اسپانسرشپ تنظیم کے ساتھ اشتراک سے بننے والا اقدام ہے۔

Airalo فنڈ ترقی پذیر ممالک میں بچوں کی مالی مدد کرتا ہے - خوراک، پانی، رہائش، اور تعلیم فراہم کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ کمپنی میں شامل ہونے والے ہر ملازم کے نئے بچے کو اسپانسر کرنا ہمارا ہدف ہے، اور Airalo کی ترقی کے ساتھ، ہم ان بچوں کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے پُرامید ہیں۔

تعلیم

صاف پانی

Airalo نے دیہی قصبے بابوآ، کیمرون میں قصبے کے مرکز میں کنواں بنوا کر، اسپانسر کیا۔

افریقہ بھر میں دیہی کمیونٹیز میں روزانہ، لاکھوں افراد صاف، محفوظ پانی تک رسائی کی کمی سے مشکل کا شکار ہیں۔ عالمی طور پر، 9 میں 1 فرد کو صاف پانی تک ابھی بھی کوئی رسائی حاصل نہیں، لیکن کئی افریقی علاقوں میں، یہ تعداد 9 میں سے 8 فرد ہے۔ پانی ایک یومیہ اور تکلیف دہ چیلنج ہے۔ پانی کے بغیر، آپ غذا نہیں اُگا سکتے، آپ صحت مند نہیں رہ سکتے، آپ اسکول نہیں جا سکتے، اور کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ اسکول جانے والے بچوں کے لیے، یہ ایسا بوجھ ہے جو انہیں غربت میں جکڑے رکھتا ہے۔ صاف پانی تک رسائی حاصل کرنے سے بہتر زندگی کے لیے پہلے رکاوٹ ختم ہو گی اور مسائل وسائل میں تبدیل ہوں گے — تعلیم، معاشی موقع، اور بہتر صحت کے مواقع ملیں گے۔

صاف پانی

ماحولیاتی استحکام

پلاسٹک کی وجہ سے زمین پر بہت تناؤ پھیلا ہوا ہے، اور ہمیں ایسی پراڈکٹ بنانے پر فخر ہے جو SIM کارڈز اور ان کی پیکیجنگ کے لیے پلاسٹک کی ضرورت کو بہت کم کرتی ہے۔

ہر سال 4 ارب سے زائد SIM کارڈز مینیوفیکچر ہوتے ہیں؛ یہ لاکھوں ٹنز پلاسٹک، ایندھن کے گیلنز استعمال اور ضائع، اور مینیوفیکچرنگ پراسیس میں تیزی سے استعمال کردہ وسائل کو محدود کیے جانے کے مساوی ہوتا ہے۔

جیسے کہ باقی دنیا زیادہ پائیدار مینوفیکچرنگ اور ڈسٹریبیوشن کے طریقوں کو اپنانے کی کوشش کرتی ہے، Airalo مستقل اپنے ذاتی کاربن اثرات کو کم کرنے کی غرض سے نئے اور جدید طریقے تلاش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ماحولیاتی استحکام

Airalo کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں؟