اپنا Airalo اکاؤنٹ محفوظ رکھنے کے لیے، نئے لاگ ان کا پتہ لگنے پر ہم آپ کو مطلع کریں گے۔
اگر آپ کو نئے لاگ ان کے بارے میں ای میل موصول ہوئی ہے، تو یہ ممکن ہے کہ آپ نے اپنے اکاؤنٹ میں کسی نئے مقام یا کسی نئی ڈیوائس سے لاگ ان کیا ہو۔
ہم تاریخ، وقت، مقام، اور لاگ ان کے لیے استعمال کردہ ڈیوائس کے نام کی حامل ای میل بھیجیں گے — اس میں تصدیقی کوڈ بھی شامل ہو سکتا ہے جو لاگ ان کرنے کے لیے درکار ہو گا۔
اگر مجھے یہ ای میل موصول ہو تو مجھے کیا کرنا چاہیئے؟
اگر آپ لاگ ان کو پہچان لیتے ہیں، تو آپ کو کوئی کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں — اگر ضرورت ہو، تو لاگ ان مکمل کرنے کے لیے صرف تصدیقی کوڈ درج کریں۔
اگر آپ لاگ ان کو نہیں پہچانتے، تو اپنا اکاؤنٹ محفوظ کرنے کے لیے ہم آپ کو اپنا پاس ورڈ فوری طور پر ری سیٹ کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔ اس سے آپ تمام ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ ہو جائیں گے اور یہ کسی غیر مجاز رسائی کو روک دے گا۔
اگر مجھے اپنے تصدیقی کوڈ کی حامل ای میل نہ ملے تو کیا ہو گا؟
تصدیقی کوڈ کو آپ کے Airalo اکاؤنٹ کے لیے استعمال کردہ آپ کے ای میل پر بھیجا جائے گا۔
اگر آپ کو ای میل نہ ملے، تو براہ کرم اپنے سپیم، جنک، یا پروموشنز فولڈر کی پڑتال کریں۔ بعض اوقات تھوڑی تاخیر ہو سکتی ہے، تاہم آپ کو چند منٹس انتظار کرنا ہو گا۔ آپ لاگ ان کی اسکرین سے کوڈ دوبارہ بھی بھیج سکتے ہیں۔
آگر آپ کو اب بھی کوڈ موصول نہ ہو، تو براہ کرم ہماری معاونتی ٹیم سے رابطہ کریں۔
میں اپنا Airalo اکاؤنٹ کیسے محفوظ کر سکتا ہوں؟
آپ اپنا اکاؤنٹ محفوظ کرنے میں مدد کے لیے درج ذیل اقدامات کر سکتے ہیں:
- مستحکم، منفرد پاس ورڈ استعمال کریں اور اسے باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں۔
- ایسے پاس ورڈز استعمال کرنے سے گریز کریں جن کا باآسانی اندازہ لگایا جا سکے یا جو آپ کے نام کے حصوں یا ذاتی معلومات پر مشتمل ہوں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کا لنک کردہ ای میل اکاؤنٹ مستحکم پاس ورڈ اور دو عنصر توثیق جیسی سکیورٹی کی اضافی خصوصیات کے ذریعے محفوظ ہو۔
- اپنے Airalo اکاؤنٹ تک رسائی رکھنے والی قابل اعتماد ڈیوائسز کی پڑتال کریں اور جن کو آپ نہیں پہچانتے انہیں ہٹا دیں۔
- اپنی Airalo کی لاگ ان کی تفصیلات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
اگر مجھے اپنے اکاؤنٹ پر دیگر مشتبہ سرگرمی کا پتہ لگے تو مجھے کیا کرنا چاہیئے؟
اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ پر دیگر مشتبہ سرگرمی، جیسے کہ ناقابل شناخت خریداریوں کا پتہ لگتا ہے، تو ہم تجویز دیتے ہیں کہ آپ اپنا پاس ورڈ فوری طور پر ری سیٹ کریں۔
اپنے اکاؤنٹ سے ناقابل شناخت خریداریوں کے لیے، ہماری معاونتی ٹیم سے رابطہ کریں — آپ کو اضافی تفصیلات اور معلومات فراہم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاکہ ہم آپ کی بہترین انداز میں مدد کر سکیں۔
اگر آپ کے کوئی دیگر سوالات یا خدشات ہوں، تو آپ ہمیشہ رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم 24/7 دستیاب ہیں اور مدد کر کے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔