Airalo

Airalo کے ہوم صفحے پر لے جاتا ہے۔

لامحدود ڈیٹا پلانز - مناسب استعمال کی پالیسی

اس پالیسی کے متعلق۔ یہ پالیسی وضاحت کرتی ہے کہ ہمارے لامحدود ڈیٹا پیکجز کس طرح کام کرتے ہیں اور آپ کو انہیں کس طرح استعمال کرنا چاہیئے۔ یہ ہماری ویب سائٹ، پلیٹ فارم اور ایپ کے ذریعے دستیاب تمام لامحدود ڈیٹا پیکجز پر لاگو ہوتی ہے۔ اس پالیسی کو ہماری عمومی شرائط، ہماری ہماری سروسز کے لیے استعمال کی شرائط اور ہماری قابل قبول استعمال کی پالیسی. کے ساتھ ملا کر پڑھا جانا چاہیئے۔ جب ہم “Airalo”، “ہم”، “ہمارا” یا “ہمیں” کہتے ہیں تو ہماری مراد AirGSM Pte Ltd ہے، جو سنگاپور میں 6 Raffles Blvd, #03-308 Marina Square, Singapore 039594 پر رجسٹرڈ کمپنی ہے۔ کوئی لامحدود ڈیٹا پیکج خریدنے یا فعال کرنے سے، آپ اس پالیسی کی تعمیل کرنے سے متفق ہوتے ہیں۔


میں اپنا لامحدود پیکج کس طرح استعمال کر سکتا ہوں؟ ہمارے لامحدود ڈیٹا پیکجز ذاتی، غیر کمرشل استعمال کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ اپنا پیکج روزمرہ کی سرگرمیوں جیسے کہ براؤزنگ، اسٹریمنگ، پیغام رسانی، ویڈیو کالنگ اور سوشل میڈیا کی غرض سے استعمال کرنے کے لیے آپ کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ آپ اپنے کنکشن کو دیگر ڈیوائسز کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے اپنی ڈیوائس کو ذاتی ہاٹ اسپاٹ کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹیتھرنگ یا آپ کی جانب سے مربوط کردہ ڈیوائسز کی تعداد پر کوئی حد نہیں۔


“لامحدود” سے ہماری کیا مراد ہے؟ ہمارے لامحدود ڈیٹا پیکجز میں ڈیٹا کی کوئی مقررہ کُل حد نہیں۔ تاہم، نیٹ ورک کو سب کے لیے منصفانہ طور پر چلانے کے لیے، آپ کی جانب سے ایک دن میں 3GB سے زیادہ استعمال کرنے پر، ہم اس دن کے باقی حصے کے لیے آپ کی انٹرنیٹ کی رفتار کم (یا “تھروٹل”) کر کے 1 Mbps کر دیں گے۔ آپ کی یومیہ حد اگلی بار ری سیٹ ہونے پر آپ کا مکمل زیادہ رفتار والا کنکشن خودکار طور پر بحال ہو جائے گا۔ آپ کی یومیہ حد ہر 24 گھنٹے بعد ری سیٹ ہوتی ہے، جس کا شمار آپ کی اپنی eSIM فعال کرنے کے وقت سے ہوتا ہے۔


زیادہ رفتار والے ڈیٹا کا یومیہ ڈیفالٹ تھریش ہولڈ 3GB ہے۔ جہاں کوئی مختلف تھریش ہولڈ لاگو ہوتا ہے، وہ آپ کے خریدنے سے قبل پیکج کی تفصیلات میں واضح طور پر بیان کیا جائے گا۔ اس پالیسی کے مقاصد کے لیے، "دن" سے مراد ہر وہ 24 گھنٹے کی مدت ہے جو آپ کے eSIM فعال کرنے پر شروع ہوتی اور اس فعال کرنے کے وقت سے ہر 24 گھنٹے بعد ری سیٹ ہوتی ہے، جیسے کہ آپ کے پیکج کی تفصیلات میں بیان کیا گیا ہے۔


ہمارے لامحدود پیکجز ذاتی استعمال کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ یہ خودکار سسٹمز، سرورز، یا دیگر مشین سے مشین استعمال سے وابستہ مسلسل، چوبیس گھنٹے کے استعمال کے لیے نہیں بنائے گئے۔ اگر پیکج کی مدت کے دوران آپ کا کُل استعمال اس لیول تک پہنچ کر تجاوز کر جائے جو کوئی شخص عام ذاتی استعمال کے ذریعے معقول طور پر استعمال کر سکتا ہے، تو ہم نیٹ ورک کی حفاظت اور غلط استعمال کو روکنے کے لیے کنکشن کو معطل، محدود یا بند کر سکتے ہیں، جیسے کہ ذیل میں "اس پالیسی کی خلاف ورزیوں" والے سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔


میں 1 Mbps پر کیا کر سکتا ہوں؟ 1 Mbps پر، آپ ابھی بھی پیغامات بھیج اور موصول کر سکتے، سادہ ویب صفحات کو براؤز کر سکتے، نیویگیشن کے لیے ننقشے استعمال کر سکتے اور کم معیار کی ویڈیو کالز کر سکتے ہیں۔ ویڈیو اسٹریمنگ، گیمنگ یا بڑی فائل ڈاؤن لوڈ کرنے جیسی ڈیٹا کے حوالے سے بڑی سرگرمیاں آپ کی رفتار ری سیٹ ہونے تک سست رہیں گی۔


وہ چیزیں جو ہم آپ سے نہ کرنے کو کہتے ہیں۔ نیٹ ورک کی حفاظت اور تمام صارفین کے لیے اپنی سروس کو منصفانہ رکھنے کے لیے، لامحدود ڈیٹا پیکج کے درج ذیل استعمالات کی اجازت نہیں:

  1. ڈیٹا کنکشن کو دوبارہ فروخت کرنا، دوبارہ تقسیم کرنا یا فریق ثالث کے ساتھ کمرشل طور پر شیئر کرنا؛
  2. ڈیٹا کنکشن کو غیر نگرانی شدہ، خودکار یا مشین سے مشین بنیاد پر آپریٹ کرنا، بشمول SIM فارمز، خودکار ڈائلرز، بلک میں پیغام رسانی کے سسٹمز یا اسی طرح کے خودکار ٹولز کے ذریعے؛
  3. ڈیٹا کنکشن کو ایسے طریقے سے استعمال کرنا جو دیگر صارفین کے لیے بنیادی نیٹ ورک کو غیر معقول طور پر خراب یا متاثر کرے (مثلاً، طویل مدتوں تک تیز رفتار پر مسلسل بہت بڑی فائلز اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنا، پیئر سے پیئر فائل شیئرنگ کی ایپلیکیشنز چلانا، ویب یا گیم سرور ہوسٹ کرنا)؛
  4. ڈیٹا کنکشن کو کسی غیر قانونی مقصد کے لیے یا لاگو قانون کی خلاف ورزی میں استعمال کرنا؛ اور
  5. اس پالیسی کے تحت لاگو کیے گئے کوئی بھی نیٹ ورک مینیجمنٹ کے اقدامات کو خراب یا متاثر کرنے کی کوشش کرنا۔

ہم یہ فیصلہ کرنے میں معقول طریقے سے عمل کریں گے کہ آیا کوئی خاص استعمال مذکورہ بالا میں شامل ہوتا ہے۔


نیٹ ورک مینیجمنٹ۔ ہمارے پیکجز کو تقویت دینے والے نیٹ ورکس مصروف مدتوں کے دوران ٹریفک مینیجمنٹ لاگو کر سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں اوپر بیان کردہ یومیہ 3GB کے تھریش ہولڈ سے الگ والوں کی رفتار میں کمیاں واقع ہو سکتی ہیں، اور Airalo کے براہ راست کنٹرول سے باہر ہے۔ Airalo کسی بھی مخصوص وقت پر کنکشن کی رفتار، معیار یا دستیابی کے حوالے سے کوئی ضمانت نہیں دیتا۔


اس پالیسی کی خلاف ورزیاں۔ اگر ہمیں معقول طور پر یقین ہو کہ آپ کسی لامحدود ڈیٹا پیکج کو ایسے طریقے سے استعمال کر رہے ہیں جو اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو ہم، بغیر پیشگی نوٹس کے درج ذیل کر سکتے ہیں:

  1. آپ کے پیکج اور Airalo اکاؤنٹ تک رسائی معطل یا محدود کرنا؛
  2. بغیر ری فنڈ کے آپ کا پیکج ختم کرنا؛ یا
  3. نیٹ ورک اور دیگر صارفین کی حفاظت کے لیے کوئی بھی دیگر کارروائی کرنا جو ہم معقول طور پر ضروری سمجھتے ہوں۔

اس پالیسی کی خلاف ورزی ہماری قابل قبول استعمال کی پالیسی اور عمومی شرائط کی بھی خلاف ورزی تصور کی جائے گی، اور ان دستاویزات کے تحت ہمارے لیے دستیاب تدارک لاگو ہوں گے۔


عمومی۔ ہم وقتاً فوقتاً اس پالیسی کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو اپنی عمومی شرائط کے مطابق اہم تبدیلیوں کے بارے میں مطلع کریں گے۔ تبدیلیاں اشاعت کی تاریخ سے نافذ العمل ہوں گی اور اس تاریخ کو یا اس کے بعد خریدے گئے پیکجز پر لاگو ہوں گی۔

یہ پالیسی اور اس سے سامنے آنے والا یا اس سے متعلق کسی بھی تنازعے یا دعوے انگلینڈ اور ویلز کے قوانین کے تحت چلایا جائے گا اور اس کی تشریح اسی کے مطابق کی جائے گی۔ انگلینڈ اور ویلز کی عدالتوں کو کسی بھی تنازعے یا دعوے پر خصوصی دائرہ اختیار حاصل ہو گا۔