ہوسکتا ہے کہ آپ کی eSIM کئی وجوہات کی بنا پر کام نہ کر رہی ہو — نقص کی ازالہ کاری کے چند مراحل سے گزرنا آپ کو مسئلے کی شناخت کرنے اور فوری طور پر مربوط ہونے میں مدد کر سکتا ہے۔
میری eSIM کہاں کام کرتی ہے؟
یاد رکھیں، آپ کی eSIM صرف اپنے کوریج والے علاقے میں کام کرے گی — مثال کے طور پر، فرانس کی eSIM صرف فرانس میں کام کرے گی۔ اگر آپ کوریج والے علاقے سے باہر eSIM انسٹال کرتے ہیں، تو آپ کو نیٹ ورک سے مربوط ہونے تک انتظار کرنا ہو گا۔
آپ کی eSIM کے کام نہ کرنے کی وجہ کی پڑتال کرنے کا طریقہ
اگر آپ eSIM کے کوریج والے مقام پر موجود ہوں، پھر بھی آپ کو اپنی eSIM استعمال کرنے میں پریشانی کا سامنا ہو تو درج ذیل مراحل فالو کریں۔
یقینی بنائیں کہ آپ کی eSIM صحیح طریقے سے انسٹال ہوئی ہو
اگر آپ نے اپنی eSIM انسٹال کرنے کے لیے ہدایات فالو کی ہوں، تو یہ آپ کو اپنی ڈیوائس کی ترتیبات میں SIMs سیکشن کے تحت نظر آنی چاہیئے — جب ممکن ہو، تو آپ کو نظر آئے گا کہ یہ ایپ میں کامیابی سے انسٹال ہو گئی ہے۔
اپنی eSIM کو منفرد لیبل یا نام دینا یاد رکھیں — اگر آپ کی ڈیوائس پر متعدد SIMs ہوں تو اس طرح شناخت کرنا آسان ہو جاتی ہے۔
اگر آپ کو اپنی ڈیوائس کی ترتیبات میں eSIM نظر نہیں آتی، تو درج ذیل آرٹیکل کی پڑتال کریں: Airalo ایپ کے مطابق اس کے انسٹال ہونے پر مجھے میری eSIM کیوں نہیں مل سکتی؟
یقینی بنائیں کہ آپ نے مربوط ہونے کے لیے مراحل فالو کیے ہوں
اگر آپ کی ڈیوائس پر eSIM انسٹال ہو، تو آپ کو نیٹ ورک سے مربوط ہونے کے لیے کچھ ترتیبات ایڈجسٹ کرنی ہوں گی۔ آپ کی eSIM اور ڈیوائس کے لحاظ سے مراحل تھوڑے مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن آپ کو ہمیشہ درج ذیل مراحل کرنے ہوں گے:
- یقینی بنائیں کہ eSIM آن ہو
- یقینی بنائیں کہ ڈیٹا کے لیے eSIM منتخب کی گئی ہو
کالز اور ٹیکسٹس والی eSIMs کے لیے، آپ کو یہ بھی یقینی بنانا ہو گا، کہ یہ کالز اور ٹیکسٹس کے لیے بھی منتخب کردہ ہوں۔
اپنے eSIM کے لیے درکار مراحل دیکھنے کے لیے، میری eSIMs > تفصیلات > ہدایات دیکھیں پر جائیں اور "ڈیٹا تک رسائی حاصل کریں" کے لیے مراحل تلاش کریں۔ ان مراحل کو بغور پڑھیں اور انہیں فالو کریں۔
یقینی بنائیں کہ ایئر پلین موڈ آف ہو
یہ عام سی بات لگتی ہے، لیکن یہ سب سے عام وجوہات میں سے ایک وجہ ہے جس کے باعث ڈیوائسز موبائل نیٹ ورک سے مربوط ہونے میں ناکام ہو جاتی ہیں۔
ایئر پلین موڈ آن ہونے پر، یہ تمام وائرلیس مواصلات غیر فعال کر دیتا ہے — بشمول آپ کا موبائل ڈیٹا اور eSIM کا کنکشن۔ حتیٰ کہ اگر آپ کی eSIM انسٹال ہو اور آپ کی ترتیبات درست ہوں، تب بھی آپ ائیرپلین موڈ آف ہونے تک نیٹ ورک سے مربوط ہونے کے قابل نہیں ہوں گے۔
اسے آف کرنے کے بعد، چند سیکنڈز انتظار کریں۔ آپ کی ڈیوائس کو دستیاب نیٹ ورکس تلاش کرنے کا آغاز کرنا چاہیئے، اور آپ کی eSIM جلد ہی مربوط ہونا شروع ہو جائے گی۔
APN کی ترتیبات کی پڑتال کریں
کچھ eSIMs آپ سے آپ کی ڈیوائس کی ترتیبات میں مخصوص رسائی کے پوائنٹ کا نام، یا APN درج کرنے کا تقاضا کرتی ہیں۔ آپ اسے ایپ میں انسٹالیشن کی ہدایات میں تلاش کر سکتے ہیں — بہت سی صورتوں میں، APN خودکار طور پر سیٹ ہو جاتا ہے۔
اگر یہ خودکار طور پر سیٹ نہیں ہوتا، تو APN کاپی اور پیسٹ کرنے کے لیے "ڈیٹا تک رسائی حاصل کریں" کے تحت دیے گئے مراحل فالو کریں۔
ڈیٹا رومنگ آن کریں
کچھ eSIMs آپ سے ڈیٹا رومنگ آن کرنے کا تقاضا کرتی ہیں — آپ اسے اپنی ڈیوائس کی ترتیبات سے کر سکتے ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو، اپنی eSIM کی ڈیٹا رومنگ آن کرنے کے لیے "ڈیٹا تک رسائی حاصل کریں" کے تحت دیے گئے مراحل فالو کریں۔
iOS ڈیوائسز کے لیے، آپ انفرادی SIMs کی ڈیٹا رومنگ آن کر سکتے ہیں — یقینی بنائیں کہ رومنگ چارجز سے بچنے کے لیے یہ آپ کی بنیادی SIM کے لیے آف ہے۔
Android ڈیوائسز کے لیے، ڈیٹا رومنگ کا اطلاق عام طور پر تمام زیر استعمال SIMs پر ہوتا ہے — یقینی بنائیں کہ آپ نے رومنگ چارجز سے بچنے کے لیے اپنی بنیادی SIM آف کر دی ہے۔
دستی طور پر نیٹ ورک منتخب کریں
آپ کی eSIM اپنے کوریج والے علاقے میں کم از کم ایک نیٹ ورک سے مربوط ہونے کے قابل ہو گی — کچھ صورتوں میں، یہ متعدد نیٹ ورکس سے مربوط ہونے کے قابل ہو گی۔
زیادہ تر صورتوں میں، یہ خودکار طور پر سب سے مستحکم دستیاب نیٹ ورک سے مربوط ہو جائے گی — بعض صورتوں میں، یہ غلط نیٹ ورک کا انتخاب کر سکتی ہے۔
آپ کو اپنی eSIM کے دستیاب نیٹ ورکس انسٹالیشن کی ہدایات میں "ڈیٹا تک رسائی حاصل کریں" کے سیکشن میں ملیں گے۔ دستی طور پر نیٹ ورک کا انتخاب کرنے کے لیے نیٹ ورک کے انتخاب سے متعلق درج ذیل مراحل فالو کریں۔
کوئی بھی دیگر SIMs عارضی طور پر آف کریں
اگر آپ کی ڈیوائس ایک ساتھ متعدد SIMs فعال کرنے کی اجازت دیتی ہو، تو عارضی طور پر آپ کی SIMs کے مربوط ہونے کی صلاحیت میں خلل ڈالنے والی کوئی بھی دیگر SIMs آف کر دیں۔
آپ اپنی ڈیوائس کی ترتیبات میں SIMs کے سیکشن سے اس کا نظم کر سکتے ہیں۔
اپنا نیٹ ورک موڈ ایڈجسٹ کریں
کچھ صورتوں میں، آپ کی eSIM کے لیے مختلف موڈ میں نیٹ ورک سے مربوط ہونا آسان ہوتا ہے۔ اگر آپ 5G استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو 4G/LTE یا 3G سے مربوط ہونے کی کوشش کریں۔
iOS کے لیے، آپ کو نیٹ ورک موڈ ایڈجسٹ کرنے کی غرض سے اپنی ڈیوائس کی ترتیبات میں اپنی eSIM پر جانا ہو گا۔
Android کے لیے، آپ کو نیٹ ورک موڈ کو ایڈجسٹ کرنے کی غرض سے اپنے موبائل نیٹ ورک کی ترتیبات پر جانا ہو گا۔
آپ کی eSIM کے کام کرنے کے بعد، آپ اسے اپنے ترجیحی نیٹ ورک موڈ میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
اپنی ڈیوائس ری اسٹارٹ کریں
اگر آپ نے دیگر تمام مراحل آزما لیے ہوں، تو آپ اپنی ڈیوائس ری اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں — کچھ صورتوں میں، یہ آپ کی ڈیوائس کا کنکشن ری فریش اور آپ کی eSIM مربوط ہونے دے گا۔
اپنی سگنل کوریج کی پڑتال کریں
اگر نقص کی ازالہ کاری کے کسی بھی مراحل سے کوئی مدد نہیں ملتی، تو یہ ممکن ہے کہ آپ کے علاقے کی سگنل کوریج اتنی مستحکم نہ ہو کہ اس سے نیٹ ورک سے مربوط ہو سکے۔
اگر آپ کے مزید کوئی سوالات ہوں یا مزید کوئی مدد درکار ہو، تو براہ کرم ہماری معاونتی ٹیم سے رابطہ کریں — ہم 24/7 دستیاب ہیں اور مدد کر کے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔